AJ Academy for Research and Development

Quran Studies Program for Doctors @Hyderabad

شہر حیدرآباد کے ڈاکٹرز کا مطالعہ قرآن پروگرام

قرآن مجید کتاب ہدایت کیسے ہے اور ہر انسان سے یہ کس طرح مطابقت رکھتی ہے؟ کیسے ممکن ہے کہ ہر انسان اس کتاب کو پڑھ اور سمجھ سکتا ہے؟ ان اہم سوالات کے جوابات سے ڈاکٹرز کے قرآنی ورکشاپ کا آغاز ہوا. اتقان کے ڈائریکٹر محمد عبد اللہ جاوید صاحب نے ان سوالات کا سائنسی اور منطقی نقاط نظر سے جواب دیتے ہوئے تبادلہ خیال کا اہتمام کیا.

شہر حیدرآباد کے تقریباً 135 مرد و خواتین ڈاکٹرز نے بڑی دلچسپی سے حصہ لیا اور قرآن مجید سے متعلق مشق بھی کی اور مختلف سوالات کے ذریعہ قرآنی فہم حاصل کرنے کی کوشش کی.

اس ورکشاپ میں قرآن مجید کے فضائل، آیات پر غور و فکر کا طریقہ اور قرآنی احکامات پر عمل پیرا ہونے کی مختلف صورتوں کی وضاحت کی گئی.

غور و فکر کے لئے سورہ الحج کی آیت 63 کا تفصیلی مطالعہ ہوا جبکہ عمل اور انطباق کے لئے سورہ البقرہ کی آیت 177 کا مطالعہ کیا گیا.

یہ ورکشاپ DARE نامی ڈاکٹروں کی تنظیم کی جانب سے منعقد مسلم جنرل ہاسپٹل، ٹولی چوکی حیدرآباد میں منعقد کیا گیا. اس موقع سے ڈیر کے ریاستی صدر ڈاکٹر احمد عبد الخبیر صاحب، نائب صدر ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین صاحب اور پروگرام کنیونیر ڈاکٹر عتیق الرحمن صاحب شریک رہے. 

IMG-20240226-WA0027.jpg
Mohammad Abdullah Javed

Mohammad Abdullah Javed

info@ajacademy.com

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *